پشاور:محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے کے میدانی علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات یکم جنوری 2026 سے 15 جنوری تک ہوں گی، جبکہ شدید سردی والے پہاڑی علاقوں میں تعطیلات 22 دسمبر 2025 سے 28 فروری 2026 تک مقرر کی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تعطیلات کا نوٹیفکیشن آج جاری ہونے کا امکان ہے، جبکہ سرکاری اسکولوں میں اس وقت نوماہی امتحانات جاری ہیں۔