Wed, September 16, 2026

چھوٹے دکانداروں کے لیے آسان ٹیکس سکیم کا آغاز، ایف بی آر کی یقین دہانی

چھوٹے دکانداروں کے لیے آسان ٹیکس سکیم کا آغاز، ایف بی آر کی یقین دہانی

اسلام آباد:چھوٹے دکانداروں کے لیے آسان ٹیکس نظام آج سے شروع کردیا گیا۔ وفاقی وزیر خزانہ نے معاشی ٹیم کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ چھوٹے دکانداروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ٹیکس سکیم کو آسان بنایا گیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک کا ٹیکس نظام اس وقت تک مؤثر نہیں ہوسکتا جب تک تمام طبقات قومی دھارے میں شامل نہ ہوں۔ حکومت کا مقصد چھوٹے تاجروں کو پیچیدہ مراحل سے نکال کر آسان طریقے سے ٹیکس نظام کا حصہ بنانا ہے۔

وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے بتایا کہ ہر دکاندار کو پلیٹ کا سافٹ ورژن فراہم کیا جائے گا۔ دکان کے باہر یہ پلیٹ موجود ہونے کی صورت میں ایف بی آر کی جانب سے دکاندار سے پوچھ گچھ نہیں کی جائے گی۔

چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ پلیٹ اس بات کی ضمانت ہوگی کہ ایف بی آر کا کوئی اہلکار دکاندار کو بلاوجہ تنگ نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے تاجر طویل فارم اور پیچیدہ طریقہ کار کے باعث ٹیکس نظام میں شامل ہونے سے گریز کرتے تھے، تاہم اب رجسٹریشن اور ٹیکس سے متعلق عمل کو آسان بنا دیا گیا ہے۔

ٹیگز: