Wed, September 16, 2026

ایس سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی، پاکستان میں تیاریوں کا آغاز

ایس سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی، پاکستان میں تیاریوں کا آغاز

اسلام آباد:پاکستان آئندہ سال شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا، جس کے لیے تیاریوں کا باقاعدہ جائزہ لینا شروع کردیا گیا ہے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں ایس سی او سربراہی اجلاس کے انتظامات، ترقیاتی کاموں اور انفراسٹرکچر منصوبوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے اجلاس کو جاری اور مجوزہ منصوبوں پر بریفنگ دی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ایس سی او اجلاسوں کی کامیاب اور مؤثر میزبانی کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔ تمام انتظامات عالمی معیار کے مطابق ہونے چاہئیں اور تیاریوں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

نائب وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ ترقیاتی اور انفراسٹرکچر منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے تاکہ سربراہی اجلاس کے لیے بہترین ماحول اور سہولیات یقینی بنائی جاسکیں۔

ٹیگز: