Wed, September 16, 2026

پنجاب بھر میں نویں جماعت کے نتائج کل جاری ہوں گے

پنجاب بھر میں نویں جماعت کے نتائج کل جاری ہوں گے

نتائج کا باقاعدہ اعلان سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نزیر اور کنٹرولر امتحانات پروفیسر توصیف الرحمٰن کریں گے

لاہور: پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز 20 اگست بروز بدھ کو نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کریں گے۔

لاہور بورڈ کے مطابق، نتائج کا اعلان صبح 10 بجے کیا جائے گا۔ طلبہ اپنا نتیجہ بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر چیک کر سکیں گے۔

نتائج کا باقاعدہ اعلان سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نزیر اور کنٹرولر امتحانات پروفیسر توصیف الرحمٰن کریں گے۔

رواں سال لاہور بورڈ کے تحت 3 لاکھ سے زائد طلبہ نے امتحانات میں شرکت کی، جبکہ بورڈ کا کہنا ہے کہ نتائج کی تیاری شفاف انداز میں مکمل کر لی گئی ہے۔