Wed, September 16, 2026

گوگل کی جانب سے جی میل صارفین کے لیے دو نئی خصوصیات کا اعلان

 گوگل کی جانب سے جی میل صارفین کے لیے دو نئی خصوصیات کا اعلان

کیلیفورنیا :گوگل نے اینڈرائڈ پر جی میل استعمال کرنے والے صارفین کے لیے اپنی ایپلیکیشن میں دو اہم فیچرز متعارف کرا دیے ہیں، جن میں "مارک ایز ریڈ" کا نیا آپشن اور جدید "میٹریل تھری ایکسپریسیو ڈیزائن" شامل ہیں۔

بین الاقوامی ٹیک ذرائع کے مطابق، گوگل نے رواں سال جون میں محدود صارفین کو نئے یوزر انٹرفیس کی آزمائش کے طور پر رسائی دی تھی، جس میں ای میلز کو الگ الگ کنٹینرز میں دکھایا گیا اور سوائپ کرنے پر متحرک اینیمیشنز شامل کی گئیں۔ اب یہ فیچرز مزید صارفین تک توسیع دی جا رہی ہے۔

نئے ڈیزائن میں نہ صرف "ہیمبرگر مینو" اور "پروفائل سوئچر" کو سادہ بنایا گیا ہے بلکہ سرچ بار کو بھی زیادہ نمایاں اور مؤثر کر دیا گیا ہے تاکہ تلاش کے عمل کو بہتر بنایا جا سکے۔ یہ نیا انٹرفیس صارف کے تجربے کو مزید سہل اور دلکش بناتا ہے۔

گوگل کے مطابق، ان تبدیلیوں کا مقصد جی میل کو زیادہ فعال، قابلِ رسائی اور یوزر فرینڈلی بنانا ہے، خاص طور پر اُن صارفین کے لیے جو ای میلز میں تیز رفتار نیویگیشن اور فوری ایکشنز چاہتے ہیں۔

اگرچہ یہ نئی اپ ڈیٹس فی الحال تمام صارفین کو دستیاب نہیں، توقع کی جا رہی ہے کہ جلد ہی دنیا بھر کے اینڈرائڈ صارفین ان نئے فیچرز سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

ٹیگز: