Wed, September 16, 2026

مظفرگڑھ میں محکمہ صحت و آبادی کے زیر اہتمام فیملی ایجوکیشنل میلہ، شہریوں کی بھرپور شرکت

مظفرگڑھ :محکمہ صحت و آبادی مظفرگڑھ نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے فیاض پارک میں ایک شاندار اور معلوماتی "فیملی ایجوکیشنل میلہ" کا انعقاد کیا جس میں شہریوں نے جوش و خروش سے شرکت کی۔

میلے کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جناب عوید ارشاد بھٹی اور اسسٹنٹ کمشنر جناب خضر ظہور تھے۔ اس موقع پر مختلف سرکاری محکموں کے نمائندے، سکول اساتذہ، سول سوسائٹی، ہیلتھ ورکرز، این جی اوز اور بڑی تعداد میں فیملیز اور بچے موجود تھے۔

میلہ کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔ افتتاحی کلمات محکمہ صحت و آبادی کی ضلعی آفیسر مسز فرزانہ کوثر نے ادا کیے، جنہوں نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور خاندانی منصوبہ بندی و صحت عامہ سے متعلق معلومات فراہم کیں۔

اس کے بعد ایک کے بعد ایک دلچسپ سرگرمیاں پیش کی گئیں جن میں جھومر پارٹی، صحت مند بچوں کے درمیان مقابلہ، مہندی لگانے کا مقابلہ، ملی نغمے، میوزیکل چیئر اور دیگر تفریحی گیمز شامل تھیں۔ بچوں کے لیے خصوصی جھولے بھی لگائے گئے تھے جن سے بچے بہت محظوظ ہوئے۔

مقابلوں میں جیتنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے، آخر میں حاضرین کو خاندانی منصوبہ بندی کی اہمیت پر زور دیا گیا اور پیغام دیا گیا کہ "وسائل اور آبادی میں توازن ہی ترقی کا راستہ ہے۔ بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ رکھنا صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے ضروری ہے۔"