Wed, September 16, 2026

ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ: روس یوکرین جنگ ختم کروا کر رہوں گا

ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ: روس یوکرین جنگ ختم کروا کر رہوں گا

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ جنگ رکوائیں گے، چاہے کچھ بھی ہو جائے۔

وائٹ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کے دوران ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے 40 منٹ طویل فون پر بات کی۔ بات چیت میں روس اور یوکرین کے درمیان براہ راست مذاکرات پر بات ہوئی، جس کے بعد پیوٹن یوکرینی صدر زیلنسکی سے ملاقات پر راضی ہو گئے۔ یہ ملاقات اگست کے آخر میں متوقع ہے۔

ادھر یوکرینی صدر نے کہا کہ امریکا اور دوسرے اتحادی ممالک کا فرض ہے کہ وہ یوکرین کی مدد جاری رکھیں۔

اسی دوران ٹرمپ نے زیلنسکی اور یورپی رہنماؤں سے بھی ملاقات کی، جس میں انہوں نے یوکرین کا نیا نقشہ پیش کیا، جو ملک کا تقریباً 20 فیصد علاقہ کم دکھاتا ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ جنگ کے خاتمے کے لیے پُرامید ہیں، تاہم وہ ابھی کوئی وقت نہیں دے سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا روس اور یوکرین کے ساتھ مل کر امن قائم کرنے کی کوشش کرے گا۔

ٹیگز: