Wed, September 16, 2026

سپریم کورٹ : بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کل تک مؤخر

سپریم کورٹ : بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کل تک مؤخر

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ضمانت کے لیے دائر کی گئی آٹھ درخواستوں کی سماعت کل تک ملتوی کر دی ہے۔

سماعت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، جس میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس شفیع صدیقی بھی شامل تھے۔ عمران خان کے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ملزم کی طرف سے جمع کرائی گئی دستاویزات کا وہ ابھی مکمل جائزہ نہیں لے سکے، اس لیے بہتر ہے کہ سماعت کل ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کی جائے تاکہ تمام فریقین کو تیاری کا موقع مل سکے۔

وکیل نے بتایا کہ دستاویزات میں صرف عدالت کے فیصلے شامل ہیں، مگر چیف جسٹس نے کہا کہ چاہے جو بھی مواد ہو، اسے غور سے دیکھنا ضروری ہے۔ عدالت نے کہا کہ جو بھی فریق اضافی دستاویزات دینا چاہتا ہے، وہ آج ہی جمع کرا دے۔

ساتھ ہی عدالت نے استغاثہ کو بھی ہدایت دی کہ وہ عمران خان کی جمع کرائی گئی دستاویزات کا اچھی طرح جائزہ لے۔ عدالت نے کہا کہ کل سماعت میں تمام فریقین مکمل تیاری کے ساتھ پیش ہوں۔

ٹیگز: