Wed, September 16, 2026

ایف بی آر کا ٹیکس وصولیوں میں تیزی لانے کیلئے ہفتہ کو بھی دفاتر کھلے رکھنے کا اعلان

ایف بی آر کا ٹیکس وصولیوں میں تیزی لانے کیلئے ہفتہ کو بھی دفاتر کھلے رکھنے کا اعلان

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مالی سال 2024-25 کے لیے مقرر کردہ ٹیکس ٹارگٹ کو مکمل کرنے کے لیے ہفتہ وار تعطیل ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں تمام لارج ٹیکس یونٹس، میڈیم اور کارپوریٹ دفاتر سمیت علاقائی دفاتر کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ہفتہ کے روز بھی معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گے۔

مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ فیصلہ محصولات کے عمل کو مؤثر بنانے اور ٹیکس وصولیوں کے اہداف کی بروقت تکمیل کو ممکن بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ یہ ہدایت 30 جون 2025 تک لاگو رہے گی۔

ایف بی آر نے اپنے تمام دفاتر کو تلقین کی ہے کہ وہ ایک منظم اور ٹھوس پالیسی کے تحت کام کرتے ہوئے ریونیو بڑھانے پر بھرپور توجہ دیں۔ اداروں کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ کارکردگی میں بہتری لائیں اور قانونی کارروائیوں میں غیر ضروری تاخیر سے گریز کریں۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو رواں مالی سال کے لیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 12,970 ارب روپے سے کم کرکے 12,370 ارب روپے کرنے کی منظوری دی تھی۔ تاہم، ایف بی آر پہلے ہی 700 ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا کر رہا ہے، جس کے باعث دباؤ میں اضافہ ہو چکا ہے۔

ٹیگز: