اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف ن کا کہنا تھادنیا زراعت میں ترقی کر گئی، ہم صرف وقت ضائع کرتے رہے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں قومی زرعی پالیسی کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے، نوجوانوں کو شامل کرنے اور تجربہ کار ماہرین کی رہنمائی سے ایک جامع لائحہ عمل بنانے پر گفتگو ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 65 فیصد آبادی دیہی علاقوں میں رہتی ہے، مگر ان علاقوں میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے۔ یہ سوال اب سوچنے پر مجبور کرتا ہے کہ کیا ہم نے اپنی زرعی طاقت کو ضائع کر دیا؟
شہباز شریف نے پرانی پالیسیوں اور نامکمل پروگراموں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ چھوٹے کاشتکاروں کے لیے بنائی گئی سروس کمپنیاں منظم سرپرستی سے محروم رہیں، اور نجی سطح پر زرعی مشینری بنانے والے ادارے ابھی بھی بہتر حکومتی تعاون کے منتظر ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ اگر ہم اب بھی سنجیدہ حکمت عملی نہ اپنائیں تو زرعی خود کفالت ایک خواب بن کر رہ جائے گا۔