تہران: ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل نے آبنائے ہرمز کی نگرانی اور انتظام کے لیے ایک نئے ادارے کے قیام کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی حکام نے بتایا کہ یہ نیا ادارہ اس اسٹریٹجک بحری راستے میں ہونے والی سرگرمیوں پر نظر رکھنے اور فوری معلومات کی ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے قائم کیا جا رہا ہے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اس ادارے کو “خلیج فارس آبنائے اتھارٹی” کا نام دیا گیا ہے، جو آبنائے ہرمز میں آپریشنل صورتحال اور پیش رفت سے متعلق تازہ ترین معلومات فراہم کرے گا۔
ایرانی سرکاری سوشل میڈیا بیان کے مطابق اس اقدام کا بنیادی مقصد بحری نقل و حرکت کی مؤثر نگرانی، معلومات کے تبادلے کو منظم بنانا اور اس اہم سمندری گزرگاہ کے معاملات کو بہتر انداز میں چلانا ہے۔