Wed, September 16, 2026

لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی

لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی وارننگ جاری کی ہے۔ الرٹ کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش کے ساتھ برفباری کا بھی امکان ہے، اور پہاڑی علاقوں میں سڑکوں کی صورتحال متاثر ہو سکتی ہے۔ خاص طور پر استور، سکردو، ہنزہ اور وادی نیلم میں بارش اور برف باری کی توقع ہے۔

بلوچستان کے شہروں کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ اور گوادر میں بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اسلام آباد اور پنجاب کے شہروں جیسے لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان میں بھی بارش کا امکان ہے۔ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور ٹریفک میں رکاوٹیں پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے نے شہریوں اور ڈرائیورز سے اپیل کی ہے کہ وہ موسم کی شدت کے پیش نظر احتیاط کریں، ڈرائیونگ میں ہوشیاری برتیں اور حفاظتی اقدامات اختیار کریں۔

ٹیگز: