Wed, September 16, 2026

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا چینی کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھنے کا اعلان

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا چینی کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھنے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ چینی کی قیمتوں پر حکومت کی سخت نگرانی جاری ہے اور قیمتوں میں بے جا اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

چینی کی قیمتوں اور فراہمی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں انہوں نے واضح کیا کہ چینی کی مناسب قیمت پر دستیابی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی غیرمعمولی اضافہ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ چینی کی پیداوار، فراہمی اور قیمتوں میں مکمل شفافیت یقینی بنائی جائے تاکہ مارکیٹ میں استحکام قائم رہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ کام حکومت اور صنعت کے تعاون سے ہی ممکن ہے۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ کسانوں اور صارفین کے مفادات کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اجلاس میں شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بھی چینی کی بلا تعطل فراہمی کی یقین دہانی کروائی اور حکومتی پالیسیوں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام فریقین کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا اور حکومت چینی کی قیمتوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

ٹیگز: