Wed, September 16, 2026

مشرق وسطیٰ میں امریکی شہریوں کی حفاظت کے لیے خاص ٹیم بنا دی گئی

 مشرق وسطیٰ میں امریکی شہریوں کی حفاظت کے لیے خاص ٹیم بنا دی گئی

واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے بتایا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی بڑھنے کی وجہ سے مشرق وسطیٰ میں امریکی شہریوں کی حفاظت کے لیے ایک خصوصی ٹیم 'مڈل ایسٹ ٹاسک فورس' بنا دی گئی ہے۔ یہ ٹیم چوبیس گھنٹے فعال رہے گی اور خطرے والے علاقوں میں موجود امریکیوں کو سکیورٹی کی تازہ معلومات اور مدد فراہم کرے گی۔

ٹیمی بروس نے کہا کہ امریکا نے پچھلے ہفتے تقریباً تیس سکیورٹی وارننگز جاری کی ہیں اور عراق اور اسرائیل کے حوالے سے نئی سفری ہدایات بھی دی گئی ہیں۔ انہوں نے امریکی شہریوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ ایران کا سفر نہ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے نہیں دے گا اور جنگ زدہ علاقوں میں امریکیوں کا تحفظ ہماری سب سے بڑی ترجیح ہے۔

ٹیگز: