Wed, September 16, 2026

فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات طے

فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات طے

واشنگٹن: پاکستان کے  فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات متوقع ہے، جس میں امریکی صدر ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے اس ملاقات کی تصدیق کی ہے، جس کا مقصد پاک-امریکہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

ظہرانے کی ملاقات کیبنٹ روم میں ہوگی اور میڈیا کو اس میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی، لیکن یہ توقع کی جا رہی ہے کہ صدر ٹرمپ اس ملاقات سے متعلق تفصیلات سوشل میڈیا یا میڈیا کے ذریعے شیئر کریں گے۔

اس ملاقات سے چند دن پہلے، جنرل عاصم منیر نے واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ملاقات کی تھی۔ انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان کا حقیقی سفیر قرار دیتے ہوئے ان کے عالمی سطح پر کردار کو سراہا۔ پاکستانی کمیونٹی نے اپنے آرمی چیف کا پرجوش استقبال کیا اور پاکستان کے دفاعی اداروں کی کارکردگی پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں  نے پاکستانی کمیونٹی کو ملک کی معیشت اور بین الاقوامی تعلقات میں ان کے کردار کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا تعاون پاکستان کے لیے سرمایہ کاری، ترسیلات زر، اور عالمی سطح پر نیک نامی کا باعث ہے۔

ملاقات کے دوران، جنرل عاصم منیر نے اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ مزید تعاون اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کے تعاون سے ہی پاکستان کو ایک محفوظ، خوشحال، اور مضبوط مستقبل ملے گا۔

ٹیگز: