مری: وزیراعظم شہباز شریف، مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے درمیان مری میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف قومی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں آزاد کشمیر انتخابات کے حوالے سے حکمتِ عملی پر غور کیا گیا، جبکہ آئندہ سیاسی لائحہ عمل اور پارٹی امور پر بھی مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور روزانہ بنیادوں پر قیمتوں کے ممکنہ تعین سے متعلق معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ن لیگ کی قیادت نے عوامی ریلیف اور حکومتی اقدامات سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی۔