Wed, September 16, 2026

فیفا ورلڈکپ: چیمپئن ٹیم کے اعزاز میں نئی روایت، خصوصی رنگز دی جائیں گی

فیفا ورلڈکپ: چیمپئن ٹیم کے اعزاز میں نئی روایت، خصوصی رنگز دی جائیں گی

میکسیکو: فیفا نے ورلڈکپ فاتح ٹیم کے لیے ایک نئی روایت متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت فائنل جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں کو خصوصی چیمپئن رنگز دی جائیں گی۔

فیفا کے مطابق عالمی چیمپئن کے لیے 30 خصوصی رنگز تیار کی جائیں گی، جن میں ورلڈکپ ٹرافی کا منفرد ڈیزائن شامل ہوگا، جبکہ ان پر فاتح ٹیم کی کامیابی کی یاد میں خصوصی کندہ کاری بھی کی جائے گی۔

چیمپئن رنگز کا تصور امریکی کھیلوں سے لیا گیا ہے، جہاں این ایف ایل کے سپر باؤل سمیت دیگر مقابلوں میں فاتح ٹیموں کو ایسی انگوٹھیاں دی جاتی ہیں۔

علاوہ ازیں فیفا نے اعلان کیا ہے کہ یادگاری رنگز شائقین کے لیے بھی فروخت کی جائیں گی۔رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ورلڈکپ فائنل میں موجود ہوں گے اور فاتح ٹیم کو ٹرافی پیش کریں گے۔ فائنل میں ان کی شرکت ٹورنامنٹ کے دوران پہلی بار ہوگی۔

ٹیگز: