Wed, September 16, 2026

غیرقانونی امیگریشن کے خلاف کریک ڈاؤن، پولینڈ اور ترکی میں افغان شہریوں سمیت متعدد افراد گرفتار

غیرقانونی امیگریشن کے خلاف کریک ڈاؤن، پولینڈ اور ترکی میں افغان شہریوں سمیت متعدد افراد گرفتار

اسلام آباد :مختلف ممالک میں غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں، جن میں افغان شہریوں سمیت متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق پولینڈ کے حکام نے لتھوانیا اور بیلاروس کی سرحدی علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 71 غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا، جن میں کئی افغان باشندے بھی شامل ہیں۔

ادھر ترکی میں بھی غیرقانونی امیگریشن کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ ترک حکام نے شہر بولو میں 20 افغان شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ ترک امیگریشن ادارے کے مطابق رواں سال کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران 19 ہزار 574 افغان باشندوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

حکام کے مطابق غیرقانونی داخلے اور قیام کی روک تھام کے لیے نگرانی کا عمل مزید سخت کیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: