پشاور:سینیٹ کے انتخابی میدان میں خیبرپختونخوا وہ واحد صوبہ ہے جہاں نمبر گیم حکومت کے حق میں ہونے کے باوجود سیاسی ماحول میں غیر یقینی کی فضا ہے۔
تحریک انصاف کے پاس اسمبلی میں 92 اراکین کی برتری ہے، لیکن اندرونی اختلافات، ممکنہ ناراض ارکان، اور نظریاتی کارکنان کے دھرنوں نے انتخابی منظرنامے کو پیچیدہ بنا دیا ہے۔
دوسری طرف، اپوزیشن کی عددی پوزیشن کمزور ضرور ہے، لیکن اس کی سیاسی حکمت عملی، اتفاق رائے اور ٹارگٹڈ منصوبہ بندی حکومت کے لیے چیلنج بنتی جا رہی ہے۔
اب اصل سوال یہ ہے: کیا حکومت اپنے ہی ووٹوں کو اکٹھا رکھنے میں کامیاب ہو سکے گی؟ یا اپوزیشن کم نمبروں کے باوجود بڑا دھچکا دے گی؟