بہار:بھارتی ریاست بہار میں مون سون طوفان کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 33 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔
ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر مزدور اور کسان شامل ہیں جو کھلے آسمان تلے موجود تھے۔حکومت نے 40 لاکھ روپے فی کس معاوضے کا اعلان کیا ہے، جبکہ مزید طوفانی بارشوں کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔
2024 میں اب تک 243 افراد آسمانی بجلی کا شکار بن چکے ہیں۔