Wed, September 16, 2026

بھارت کا "شائننگ انڈیا" دعویٰ کمزور، پاک بھارت جنگ بندی میں واشنگٹن کلیدی کردار:فارن افیئرز کا تجزیہ

 بھارت کا

نیویارک :امریکی جریدے فارِن افیئرز نے کہا ہے کہ بھارت کا خود کو امریکا کا مضبوط "سٹریٹجک ستون" قرار دینے کا دعویٰ موجودہ حالات میں کمزور پڑتا نظر آ رہا ہے۔ تجزیے کے مطابق مئی 2025 کی پاک بھارت جنگ کے بعد واشنگٹن اور نئی دہلی کے تعلقات شدید تناؤ کا شکار ہیں۔

فارِن افیئرز کے مطابق جنگ بندی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کے ذریعے ممکن ہوئی، جسے پاکستان نے سراہا، جبکہ بھارت نے امریکی مداخلت کو مسترد کیا۔ امریکی صدر نے بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے پر دستخط سے انکار کیا اور برآمدات پر اضافی محصولات عائد کیے، جس سے دوطرفہ تعلقات مزید متاثر ہوئے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت معمولی سفارتی اختلافات پر امریکا سے دوری اختیار کر کے یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ قابل اعتماد اور مستحکم شراکت دار نہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت ایک طرف امریکی ثالثی کو مسترد کرتا ہے اور دوسری جانب چین کے مقابلے میں امریکا سے غیر مشروط حمایت کا خواہاں ہے، جو ایک واضح تضاد ہے۔

تجزیے میں سفارش کی گئی ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار استحکام دوہرے معیار یا بیانیے کے بجائے حقیقت پسندانہ اور برابری پر مبنی سفارتی تعلقات سے ہی ممکن ہے۔

ٹیگز: