Wed, September 16, 2026

ملک بھر میں فی تولہ سونا 1,300 روپے مہنگا ہو گیا

ملک بھر میں فی تولہ سونا 1,300 روپے مہنگا ہو گیا

کراچی: آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونا 1,300 روپے مہنگا ہو گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 5 لاکھ 16 ہزار 62 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1,114 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ بڑھ کر 4 لاکھ 42 ہزار 439 روپے تک پہنچ گئی۔

عالمی سطح پر بھی قیمتی دھات کی قدر میں بہتری آئی ہے، جہاں سونا 13 ڈالر اضافے کے بعد 4,933 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
 
 
 

ٹیگز: