کراچی: ملک میں سونے کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھ گئیں۔ آج فی تولہ سونا 2,200 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 55 ہزار 762 روپے پر پہنچ گیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1,800 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 90 ہزار 742 روپے ہو گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولری ایسوسی ایشن کے مطابق یہ اضافہ عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات کی عکاسی کرتا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 22 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 4,334 ڈالر فی اونس پر فروخت ہو رہا ہے۔