لاہور : پاکستان سپر لیگ کے 12ویں ایڈیشن کے لیے ابتدائی منصوبہ بندی کا عمل شروع کردیا گیا ہے اور انتظامیہ نے آئندہ سیزن کی تیاریوں کے حوالے سے اہم مشاورت کی ہے۔
کراچی میں پی ایس ایل انتظامیہ اور ٹائٹل سپانسر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں گزشتہ سیزن کے اہم پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا، جبکہ نئے ایڈیشن کو مزید کامیاب بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔
ملاقات کے دوران 2026 کے سیزن سے حاصل ہونے والے تجربات اور کامیاب اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ایس ایل 12 کے لیے مستقبل کی حکمت عملی پر گفتگو کی گئی۔
پی ایس ایل انتظامیہ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا سفر شروع ہوچکا ہے اور آنے والے سیزن کے لیے منصوبہ بندی جاری ہے۔