Wed, September 16, 2026

ٹرمپ کا 2026 انتخابات کے لیے ایگزیکٹو آرڈر جاری کرنے کا اعلان

ٹرمپ کا 2026 انتخابات کے لیے ایگزیکٹو آرڈر جاری کرنے کا اعلان

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2026 کے صدارتی انتخابات سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق تمام امریکی ریاستیں انتخابی عمل میں ہم آہنگی کریں گی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ریاستی خودمختاری قومی مفاد کے خلاف استعمال نہیں ہو سکتی، اس لیے وہ انتخابی نظام میں اصلاحات لانے کے لیے حکم نامہ جاری کریں گے۔ انہوں نے میل اِن بیلٹ ووٹنگ کو ختم کرنے اور ووٹنگ مشینوں کے خلاف تحریک کی قیادت کا بھی اعلان کیا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ووٹنگ مشینیں مہنگی اور متنازعہ ہیں، جنہیں 2026 کے انتخابات سے پہلے چیلنج کیا جائے گا۔