واشنگٹؓن : امریکہ میں ہونے والے جونز کریک اوپن اسکواش ٹورنامنٹ میں پاکستان کے اشعب عرفان نے اپنی شاندار کھیل کے ذریعے ٹرافی اپنے نام کر لی۔ فائنل میں اشعب نے ملائیشیا کے کھلاڑی نیتھن کیوے کو 3-1 سے شکست دی۔
اشعب نے پہلے گیم میں 8-11 سے پیچھے ہونے کے باوجود حوصلہ برقرار رکھا اور اگلے تین گیمز 11-2، 11-2 اور 11-6 کے زبردست اسکور سے جیت کر میچ جیت لیا۔ اس جیت کے ساتھ انہیں 12 ہزار ڈالرز کا انعام بھی ملا ہے۔
یہ کامیابی پاکستان کے لیے فخر کا باعث ہے اور اشعب عرفان نے ثابت کر دیا کہ محنت اور لگن سے کوئی بھی منزل دور نہیں ہوتی۔