Wed, September 16, 2026

مہنگائی میں معمولی کمی، روزمرہ اشیاء کی قیمتیں اب بھی عوام کے لیے چیلنج

مہنگائی میں معمولی کمی، روزمرہ اشیاء کی قیمتیں اب بھی عوام کے لیے چیلنج

اسلام آباد:ملک میں مہنگائی کی سطح میں معمولی کمی ضرور ریکارڈ ہوئی ہے، مگر ضروری اشیاء کی قیمتیں عوام کی قوت خرید پر اب بھی بھاری ہیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق، حالیہ ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.69 فیصد کمی آئی ہے، جبکہ سالانہ شرح میں بھی کمی ہو کر -2.72 فیصد تک آ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 18 اشیاء کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی، جن میں زندہ مرغی، ٹماٹر، آلو، لہسن، پیاز، گھی، چینی، گندم کا آٹا اور ایل پی جی شامل ہیں۔ زندہ مرغی کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جو کہ عوام کے لیے جزوی ریلیف ہے۔

اس کے برعکس، 16 اشیاء مزید مہنگی ہوئیں، جن میں دال چنا، دودھ، چاول، چائے کی پتی اور سگریٹ شامل ہیں، جو متوسط اور کم آمدنی والے طبقے پر مزید بوجھ ڈال رہی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ مہنگائی میں کمی خوش آئند ہے، تاہم اصل بہتری اس وقت آئے گی جب بنیادی اشیاء کی قیمتیں مزید کم ہوں اور ان میں تسلسل برقرار رکھا جائے۔

ٹیگز: