دبئی : ایشیا کپ کے دسویں میچ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔
میچ کی شروعات تقریباً ایک گھنٹہ لیٹ ہوئی، جس کی وجہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو تبدیل کرنے کی درخواست اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ساتھ جاری مذاکرات تھے۔
پی سی بی نے گزشتہ میچ میں ریفری کے رویے پر اعتراضات اٹھائے تھے اور ان کی تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا، جس کے باعث میچ کے آغاز میں تاخیر ہوئی۔
ذرائع کے مطابق، آئی سی سی اور پی سی بی کے درمیان بات چیت کے بعد معاملہ حد درجہ حل ہو گیا اور میچ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس واقعہ نے ٹورنامنٹ میں کشیدگی پیدا کی ہے اور اس میچ کے نتیجے کا اثر ٹیموں کی رینکنگ پر پڑ سکتا ہے۔