Wed, September 16, 2026

ڈیٹنگ شو "لازوال عشق" پر سوشل میڈیا پر تنقید، پیمرا کا موقف سامنے آ گیا

ڈیٹنگ شو

کراچی: اردو زبان کے پہلے ڈیٹنگ ریئلٹی شو "لازوال عشق" کے ٹیزر کے بعد سوشل میڈیا پر اس کی مخالفت اور بائیکاٹ کی مہم زور پکڑ گئی ہے۔ صارفین نے شو کو "غیر اخلاقی" قرار دیتے ہوئے پیمرا سے پابندی کا مطالبہ کیا۔

تاہم، پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے وضاحت کی ہے کہ چونکہ یہ پروگرام صرف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نشر ہو رہا ہے، اس لیے یہ ان کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

اس شو میں اداکارہ عائشہ عمر میزبان کے طور پر سامنے آئی ہیں۔ شو میں چار مرد اور چار خواتین کو ایک عالیشان بنگلے میں دکھایا جائے گا جہاں ان کی تمام سرگرمیاں کیمرے میں ریکارڈ کی جائیں گی۔ یہ پروگرام ترکی کے مقبول شو "عشق آداسی" سے متاثر ہے اور مغربی ڈیٹنگ شوز کی طرز پر بنایا گیا ہے۔

پیمرا نے عوامی شکایات کے باوجود کہا ہے کہ چونکہ یہ شو یوٹیوب جیسے آن لائن پلیٹ فارمز پر نشر ہو رہا ہے، اس لیے ان کے قواعد و ضوابط کا اطلاق نہیں ہوتا۔

ٹیگز: