اسلام آباد :پاکستان کے دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ بھارت افغانستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی، تربیت اور نرسریاں چلا رہا ہے جو ریکارڈ پر ہیں۔ ترجمان نے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے حالیہ بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے متعدد بار دہشت گردی کی حمایت کے ثبوت پیش کیے ہیں۔
پاکستان نے دفاعی کارروائیوں میں افغان عوام کو نشانہ نہیں بنایا بلکہ یہ کارروائیاں افغان طالبان اور دیگر دہشت گرد عناصر کے خلاف تھیں۔ افغان طالبان کی درخواست پر 48 گھنٹے کا سیز فائر بھی دیا گیا۔
دفتر خارجہ نے افغان طالبان کی جانب سے بھارت کے ساتھ مشترکہ اعلامیہ کو بھی مسترد کیا جس میں مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ دکھایا گیا۔
انہوں نے کابل میں لاشوں کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی اور پاکستان اور چین کے درمیان قریبی تعلقات کا ذکر کیا، خاص طور پر سی پیک منصوبے کے تحت تعاون جاری ہے۔