Wed, September 16, 2026

چھکوں، چوکوں کا طوفان پھر سے تیار! زلمی اور کنگز میں آج میدان سجے گا

چھکوں، چوکوں کا طوفان پھر سے تیار! زلمی اور کنگز میں آج میدان سجے گا

راولپنڈی:پی ایس ایل 10 کے شائقین کے لیے خوشخبری! میدان پھر آباد ہونے جا رہا ہے، کرکٹ کا جنون پھر سے عروج پر پہنچنے کو ہے۔ آج رات 8 بجے راولپنڈی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز آمنے سامنے ہوں گے۔

یاد رہے، بھارت کی طرف سے حملے کے بعد ملک بھر میں جاری کشیدگی کے سبب لیگ کو کچھ وقت کے لیے روکا گیا تھا، مگر اب وطن عزیز نے نہ صرف دفاعی محاذ پر دشمن کو جواب دیا، بلکہ کرکٹ کے میدان بھی ایک بار پھر آباد ہو رہے ہیں۔

غیر ملکی کھلاڑی بھی اسکواڈز میں شامل ہو چکے ہیں، اور پی سی بی کی جانب سے شائقین کو مکمل تفریح، سخت سیکیورٹی اور بھرپور مقابلوں کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

کرکٹ دیوانے اب اسٹیڈیمز کا رُخ کرنے کو بےتاب ہیں، اور کرکٹ کی واپسی نے ایک بار پھر جشن کا سماں پیدا کر دیا ہے۔

ٹیگز: