Wed, September 16, 2026

سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ برقرار

سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ برقرار

کراچی: سونے کی قیمتوں میں مسلسل ردوبدل کا رجحان برقرار ہے، جبکہ عالمی اور ملکی سطح پر آج معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونے کی قیمت 200 روپے کم ہونے کے بعد 4 لاکھ 55 ہزار 236 روپے تک پہنچ گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 170 روپے کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 89 ہزار 684 روپے مقرر ہوگئی۔

ادھر چاندی کی قیمت میں اضافہ سامنے آیا ہے۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 44 روپے مہنگی ہوکر 7 ہزار 497 روپے کی سطح پر جا پہنچی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ نیچے آئے، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 328 ڈالر رہ گئی۔

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں تیزی دیکھی گئی تھی اور فی تولہ سونا 10 ہزار 800 روپے مہنگا ہوگیا تھا۔
 
 

ٹیگز: