Wed, September 16, 2026

 ملک میں سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کی مزید کمی

 ملک میں سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کی مزید کمی

کراچی : ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونا ایک ہزار روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 61 ہزار 300 روپے پر آ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 857 روپے کی کمی ہوئی ہے اور یہ اب 3 لاکھ 9 ہزار 756 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں فی اونس سونا 16 ڈالر کم ہو کر 3398 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

ٹیگز: