کراچی: مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا 3 ہزار 600 روپے سستا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 4 لاکھ 21 ہزار 836 روپے پر آ گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 86 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 61 ہزار 656 روپے مقرر ہو گئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ نیچے آ گئے، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 36 ڈالر کی کمی کے بعد 3 ہزار 994 ڈالر رہ گئی۔