Wed, September 16, 2026

ایکس صارفین ہو جائیں تیار، ڈی ایم کی جگہ نیا چیٹ فیچر متعارف

ایکس صارفین ہو جائیں تیار، ڈی ایم کی جگہ نیا چیٹ فیچر متعارف

کیلیفورنیا:سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" (سابقہ ٹوئٹر) جلد ہی ڈائریکٹ میسجنگ (ڈی ایم) سسٹم کو مکمل طور پر ختم کر کے ایک نیا چیٹنگ فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے۔

ایکس کے سافٹ ویئر انجینئر زیک واریونیک نے ایک پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے تصدیق کی کہ جلد ہی روایتی ڈی ایمز ختم کر دی جائیں گی اور ان کی جگہ "ایکس چیٹ" کے نام سے ایک نیا اور جدید نظام نافذ کیا جائے گا۔

یہ کوئی نئی بات نہیں، کیونکہ فروری میں ایکس کے مالک ایلون مسک بھی عندیہ دے چکے ہیں کہ وہ مستقبل میں اپنا فون نمبر بند کر کے صرف ایکس کو پیغامات اور کالز کے لیے استعمال کریں گے۔

نیا چیٹ فیچر ایکس کو صرف سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے بڑھا کر ایک مکمل کمیونیکیشن ایپ میں تبدیل کرنے کی جانب ایک بڑا قدم سمجھا جا رہا ہے۔

 
 

ٹیگز: