Wed, September 16, 2026

ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک، ایک سپاہی شہید

ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک، ایک سپاہی شہید

راولپنڈی :خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مڈی میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے مؤثر آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد کی گئی۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جس میں دشمن عناصر مارے گئے۔

کارروائی میں ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جبکہ یہ دہشت گرد متعدد تخریبی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا 23 سالہ سپاہی، باسط صدیقی جام شہادت نوش کرگیا۔ شہید سپاہی کا تعلق ضلع اٹک سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، علاقے میں مزید ممکنہ دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے اور جوانوں کی لازوال قربانیاں ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔

ٹیگز: