Wed, September 16, 2026

کانگو میں کشتی حادثے میں 50 افراد ہلاک، 200 لاپتہ

کانگو میں کشتی حادثے میں 50 افراد ہلاک، 200 لاپتہ

کانگو  : کانگو کے شمال مغربی علاقے میں ایک کشتی کے خوفناک حادثے میں 50 افراد ہلاک اور 200 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق، کشتی میں سوار ایک خاتون کھانا پکا رہی تھی کہ اچانک کشتی میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں کشتی ڈوب گئی۔

اس حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 50 افراد کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے، جب کہ 200 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ خوش قسمتی سے، 100 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ ریسکیو ٹیموں نے مرنے والوں کی لاشوں کو نکال لیا ہے اور لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

ٹیگز: