Wed, September 16, 2026

پوری دنیا پاکستان کی معیشت کے مائیکرو اکنامک استحکام سے مطمئن ہے ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

پوری دنیا پاکستان کی معیشت کے مائیکرو اکنامک استحکام سے مطمئن ہے ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ دنیا پاکستان کی معیشت کے مائیکرو اکنامک استحکام سے مطمئن ہے، مگر ہمیں اپنی معیشت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ملائیشیا کے ماڈل کو اپنانا ہوگا۔

گرین گونگ سکوک کے حوالے سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے بتایا کہ آج پورے ملک میں یوم تشکر جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ نے بہترین کارکردگی دکھائی اور بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن اور لندن میں سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں کے دوران پاکستان کی معیشت کے حوالے سے خوشگوار ردِعمل سامنے آیا ہے، اور دنیا اب پاکستان کے اقتصادی استحکام پر اعتماد کر رہی ہے۔

محمد اورنگزیب نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان پہلا سکوک بانڈ لانچ کرنے جا رہا ہے اور بجٹ پر کام جاری ہے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے ماحولیاتی تبدیلی کو پاکستان کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دیا اور کہا کہ اس سے نمٹنے کے لیے فنانسنگ پر کام جاری ہے۔

ٹیگز: