اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے بھارت کے خلاف معرکۂ حق میں شہید ہونے والے سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔ وہ خود شہید کے گھر گئے، جہاں انہوں نے شہید کے والد اور خاندان کے دیگر افراد سے ملاقات کی۔
صدر نے شہید کی وطن کے لیے خدمات اور دفاعِ وطن میں جان کی قربانی پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ "ہمیں اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے، اور پوری قوم ہمیشہ اپنے شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھے گی۔" صدر زرداری نے شہید کے لیے دعائے مغفرت کی اور ان کے اہلخانہ سے اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔