Wed, September 16, 2026

لاہور میں تاریخی ورثے کی بحالی کے لیے نئی اتھارٹی کی تشکیل

لاہور میں تاریخی ورثے کی بحالی کے لیے نئی اتھارٹی کی تشکیل

لاہور: پنجاب حکومت نے لاہور کے تاریخی ورثے کی بحالی اور تحفظ کے لئے "لاہور اتھارٹی فار ہیری ٹیج ریوائیول" (لہر) قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد لاہور کی تاریخی عمارات اور مقامات کو ان کی اصل حالت میں بحال کرنا ہے تاکہ انہیں آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ کیا جا سکے۔

یہ فیصلہ مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں لاہور کے تاریخی مقامات پر تجاوزات کی نشاندہی کی گئی اور انہیں ہٹانے کے لئے حکمت عملی تیار کی گئی۔

"لہر" اتھارٹی کی سٹیئرنگ کمیٹی کے پیٹرن انچیف میاں نوازشریف ہوں گے، اور اس اتھارٹی کے ذریعے لاہور کے تاریخی مقامات جیسے شاہی قلعہ، مقبرہ جہانگیر، شالامار باغ اور کامران کی بارہ دری کی بحالی کے منصوبوں پر کام کیا جائے گا۔

ٹیگز: