کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ نے پانچ میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 92 رنز کا ہدف دیا، جو کہ کیویز نے ایک وکٹ کے نقصان پر صرف 11 اوورز میں مکمل کر لیا۔
پاکستان کی بیٹنگ لائن میں مکمل مایوسی نظر آئی۔ اوپنرز محمد حارث اور حسن نواز بغیر کسی اسکور کے آؤٹ ہو گئے۔ عرفان خان صرف ایک رن پر پویلین واپس لوٹ گئے، اور کپتان سلمان آغا نے 18 رنز کی ایک محدود مزاحمت کی۔ شاداب خان اور خوشدل شاہ جیسے اہم کھلاڑی بھی زیادہ دیر میدان میں نہ رک سکے، اور پاکستان کی پوری ٹیم 91 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
نیوزی لینڈ کی طرف سے جیکب ڈفی نے 4، جمی نیشن نے 3، ایش سودھی نے 2 اور فولکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔ نیوزی لینڈ کے ٹم سیفرٹ نے 44 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، اور فن ایلن نے 29 رنز کی مدد سے نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شاندار فتح دلائی