اٹک: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے اٹک کے سرحدی علاقے کے قریب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی، جس کے بعد دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ترجمان کے مطابق جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جبکہ علاقے میں مزید ممکنہ سہولت کاروں یا دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت اور ان کے جرائم سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔