Wed, September 16, 2026

پنجاب بجٹ میں عوامی ریلیف منصوبوں کے لیے اربوں روپے مختص کرنے کی تجویز

پنجاب بجٹ میں عوامی ریلیف منصوبوں کے لیے اربوں روپے مختص کرنے کی تجویز

لاہور: پنجاب حکومت کے بجٹ 2026-27 میں عوامی فلاح، زرعی شعبے اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے خطیر فنڈز رکھنے کی تجاویز سامنے آئی ہیں۔

بجٹ تجاویز کے مطابق رمضان پیکج کے لیے 35 ارب روپے، سبسڈی کی مد میں 80 ارب روپے جبکہ کسان کارڈ کے لیے 10 ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ہمت کارڈ اور اقلیتی کارڈ کے لیے بھی 3 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

دستاویزات کے مطابق سوشل سیکٹر کے لیے 176 ارب 77 کروڑ روپے، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے لیے 202 ارب 45 کروڑ روپے اور پروڈکشن سیکٹر کے لیے 37 ارب 79 کروڑ روپے مختص کرنے کا امکان ہے۔

بجٹ میں سروسز سیکٹر کے لیے 32 ارب 60 کروڑ روپے جبکہ گورننس، امن و امان اور انتظامی امور کے لیے 36 ارب 73 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سوشل ویلفیئر کے لیے 8 ارب 71 کروڑ روپے، محکمہ آبپاشی کے لیے 58 ارب 76 کروڑ روپے اور انرجی ڈیپارٹمنٹ کے لیے 9 ارب 96 کروڑ روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔

اسی طرح لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے لیے 32 ارب 28 کروڑ روپے جبکہ سکلز ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ کے لیے 11 ارب 81 کروڑ روپے رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ٹیگز: