Wed, September 16, 2026

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف آج وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں ملک کے اہم معاملات پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا ترتیب دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، اجلاس میں پاکستان اور عرب ممالک کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کی منظوری دی جائے گی تاکہ دونوں طرف کے تجارتی تعلقات کو بہتر بنایا جا سکے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔

اس کے علاوہ کابینہ "سی کارگو شپنگ ڈاکومنٹس بل 2025" پر بھی غور کرے گی، جس کا مقصد سمندری تجارتی نظام کو مزید مؤثر اور شفاف بنانا ہے۔

عوام کو درکار اہم ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے غیر رجسٹرڈ ادویات کی درآمد کی اجازت میں توسیع کی منظوری بھی دی جائے گی۔

اجلاس میں ای او بی آئی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری کا امکان ہے، جو یکم جنوری 2025 سے نافذ ہوگا تاکہ بزرگ شہریوں کو کچھ مالی ریلیف مل سکے۔

ساتھ ہی "قومی کینیبس کنٹرول اور ریگولیٹری پالیسی 2025" بھی اجلاس میں پیش کی جائے گی، جب کہ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق اور دیگر اہم قومی امور بھی زیر غور آئیں گے۔

ٹیگز: