Wed, September 16, 2026

واٹس ایپ اسٹیٹس شیئرنگ میں شفافیت لانے والا نیا فیچر متعارف

واٹس ایپ اسٹیٹس شیئرنگ میں شفافیت لانے والا نیا فیچر متعارف

کیلیفورنیا:  مشہور پیغام رسانی ایپ واٹس ایپ نے اپنے اسٹیٹس فیچر میں ایک نیا پرائیویسی چیک ٹول شامل کر لیا ہے، جس کی مدد سے صارفین بآسانی معلوم کر سکیں گے کہ ان کی اسٹیٹس اپ ڈیٹس کس نے دیکھی ہیں اور انہیں کون دیکھ سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ نیا فیچر بیٹا ورژن 2.26.2.9 میں دستیاب ہے اور صارفین کو اسٹیٹس کی پرائیویسی سیٹنگز، ناظرین کی معلومات، اور شیئرنگ کے اصول فوری اور واضح طور پر دیکھنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

پہلے صارفین کو یہ جاننا مشکل ہوتا تھا کہ ان کی اسٹیٹس کس کے ساتھ شیئر کی گئی ہے یا اسے کون ری شیئر کر سکتا ہے، لیکن اب یہ نیا فیچر تمام تفصیلات کو آسان اور شفاف طریقے سے دکھائے گا۔

جب صارفین واٹس ایپ اسٹیٹس پر جائیں گے اور مینو میں اوڈینس (Audience) آپشن کو منتخب کریں گے، تو ایک خلاصہ صفحہ سامنے آئے گا، جس میں واضح طور پر بتایا جائے گا کہ اسٹیٹس اپ ڈیٹ تمام رابطوں کے ساتھ شیئر کی گئی ہے یا محدود گروپ تک محدود ہے۔ اگر پرائیویسی سیٹنگز میں کوئی استثنا شامل ہے تو وہ بھی یہاں دکھائی دے گا۔
 
 

ٹیگز: