Wed, September 16, 2026

پاکستان انڈر19 ٹیم نے یو اے ای کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

پاکستان انڈر19 ٹیم نے یو اے ای کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی


دبئی: پاکستان کی انڈر19 کرکٹ ٹیم نے متحدہ عرب امارات کو 70 رنز سے شکست دے کر ایشیا کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹ پر 241 رنز بنائے۔ احمد حسین نے 65 رنز جبکہ سمیر منہاس نے 44 رنز اور حمزہ ظہور نے 42 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔ یو اے ای کے بولرز میں یوگ شرما نے 3 اور نسیم خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم صرف 171 رنز بنا سکی اور 38 ویں اوور میں آؤٹ ہو گئی۔ ایان مصباح نے 77 رنز بنائے جبکہ پرتھوی مدھو نے 27 رنز جوڑے۔ پاکستان کے عبدالسبحان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس فتح کے ساتھ پاکستان کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے اور اگلے مرحلے میں اپنی جگہ مضبوط کرے گی۔

ٹیگز: