Wed, September 16, 2026

 اے پی ایس کے شہداء کی قربانی یاد رکھی جائے گی:گیارہویں برسی پر وزیراعظم کا پیغام

 اے پی ایس کے شہداء کی قربانی یاد رکھی جائے گی:گیارہویں برسی پر وزیراعظم کا پیغام

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کی قربانی پاکستان سے دہشتگردی کے خاتمے کے بغیر مکمل انصاف حاصل نہیں کر سکتی۔

سانحہ اے پی ایس کی گیارہویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ آج قوم ان معصوم بچوں، اساتذہ اور عملے کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے جنہوں نے وطن کے مستقبل کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سانحہ قوم کے لیے ایک دردناک آزمائش تھا، مگر اس نے حوصلہ اور عزم کو کمزور نہ کیا۔

وزیراعظم نے زور دیا کہ ملک آج بھی دہشتگردی کے خطرے سے دوچار ہے اور مختلف علاقوں میں سیکیورٹی اہلکار اور شہری نشانہ بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک پوری قوت کے ساتھ کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

شہباز شریف نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے، جبکہ قوم کو بھی دہشتگردی کے خلاف متحد رہنے کا پیغام دیا۔

ٹیگز: