Wed, September 16, 2026

انڈونیشیا میں  زلزلہ، ہلاکتیں 47 ہوگئیں

انڈونیشیا میں  زلزلہ، ہلاکتیں 47 ہوگئیں

جکارتہ: انڈونیشیا کے جزیرے فلوریس کے قریب 7.7 شدت کے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 47 ہوگئی، جبکہ 50 افراد زخمی ہوئے۔ زلزلے کے باعث گھروں، اسکولوں اور دیگر عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔

زلزلے کے بعد متعدد آفٹر شاکس اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ تقریباً 2 ہزار افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہوئے۔ سونامی کی وارننگ بھی بعد میں واپس لے لی گئی

ٹیگز: