اسلام آباد: حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے کمی کرکے نئی قیمت 272 روپے 99 پیسے مقرر کردی ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں کوئی کمی نہ ہوسکی اور یہ بدستور 264 روپے 61 پیسے میں فروخت ہوگا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ ڈیزل کی قیمت میں کمی خوش آئند ہے مگر پیٹرول کی قیمت برقرار رہنے سے عام موٹر سائیکل سوار اور کار استعمال کرنے والے ریلیف سے محروم رہ گئے ہیں۔