واشنگٹن: امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ اور جنرل ڈین کین نے پینٹاگون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایران کو سخت ترین پیغام دیا ہے۔ پیٹ ہیگستھ کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی پانیوں میں جہازوں کو روکنا بحری دہشت گردی ہے، جسے اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر ایران نے عقل مندی سے معاہدہ نہ کیا تو امریکی افواج دوبارہ جنگی کارروائیاں شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔
جنرل ڈین کین نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کا اطلاق ہر اس جہاز پر ہوگا جو ایران کی مدد کرنے کی کوشش کرے گا، چاہے اس کا تعلق کسی بھی ملک سے ہو۔ امریکا نے واضح کر دیا ہے کہ آبنائے ہرمز کا کنٹرول اب اس کے پاس ہے اور ایران کی توانائی کی صنعت اور عسکری اثاثے اب براہِ راست نشانے پر ہیں۔